خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

راس الخیمہ پولیس کے فضائی ونگ نے سال ۲۰۲۱ میں سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے لیے 78 پروازیں اڑایں-

خلیج اردو: راس الخیمہ پولیس کے فضائی ونگ نے 2021 میں 78 پروازیں کیں، جو زیادہ تر تلاش اور بچاؤ یعنی سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے لیے تھیں

تقریباً 80 فیصد پروازیں سرچ اینڈ ریسکیو مشنز اور فضائی گشت پر مشتمل تھیں جو سرکاری اور کمیونٹی تقریبات میں حصہ لیتے تھے۔

راس الخیمہ پولیس ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کرنل پائلٹ سعید ال یاماحی نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے موسم اور پہاڑی علاقوں میں سیاحوں کی زیادہ تعداد – جنکو پولیس کیجانب سے بارش کے دوران ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کرنیکی ہدایت بھی کی گئی تھی، اس وجہ سےسرچ اینڈ ریسکیو مشنز کی تعداد میں اضافہ کا باعث بنیں

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کے ملازمین مسلسل تربیت اور قابلیت حاصل کر رہے ہیں جس سے ان کی صلاحیتوں، علم اور تمام حالات سی نمٹنے کے لیے مہارت میں اضافہ ہوتا ہے۔

کرنل نے عوام پر زور دیا کہ وہ حکام کی تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور بارش کے دوران وادیوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button