متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 2022 کا رمضان : شارجہ میں حکام نے کھانے پینے کے اشیاء کی نمائش سے متعلق احکامات جاری کر دیئے

خلیج اردو
شارجہ : شارجہ میں حکام نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران شارجہ میں کھانے پینے کی دکانوں کے باہر افطار کے اشیاء رکھے جا سکتے ہیں۔

ریستوراں، کیفے ٹیریا اور بیکریز کو عصر کی نماز کے بعد اسنیکس کی نمائش کیلئے شارجہ بلدیہ سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

انسٹاگرام پر ایک بیان میں حکام نے گائیڈلائنز جاری کیے ہیں۔

کھانے پینے کی جگہوں کے سامنے ان اشیاء کو ڈسپلے کیا جائے لیکن لازمی یہ ہو کہ یہ ریت کا علاقہ نہ ہو۔

ایسی صورت میں ایک ہوا بند شیشے میں رکھنا ہوگا۔ خوراک کو سٹینلیس سٹیل یا جس اسٹیل پر دھبے نہیں بنتے ، ان اسٹیل کے برتنوں میں رکھا جائے۔

خوراک کو ایلومینیم ورق یا فوڈ گریڈ پلاسٹک سے ڈھکا ہوا ہونا لازم ہے۔

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں میں اس نمائش کو بند کیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button