متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان سے پہلے شیخ محمد کا رحمدالانہ اقدام ، 659 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے رمضان سے پہلے 659 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

دبئی کے اٹارنی جنرل کونسلر عصام عیسیٰ الحمیدان نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ عمل دبئی کے حکمران کی اس خواہش کا حصہ ہے جو وہ قیدیوں کو زندگی میں دوسرا موقع فراہم کرے اور ان کے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے میں مدد کرے۔

الحمیدان نے مزید کہا کہ استعاثہ عامہ نے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے جنرل کمانڈ کو احکامات جاری کیے ہیں۔

حکام نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ان افراد کو اہل خانہ سے جلد ملائے جانے کیلئے کوششیں تیز کیں جارہی ہیں۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ نے بھی ملک میں قیدیوں کی رہائی کیلئے احکامات جاری کیے تھے۔

یہ ملک کی اس کلچر کو پروان چڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس میں ایسے افراد کو معاشرے میں ان کی غلطیوں کو سدھارنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button