خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

رمضان 2022: متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس جمعہ یکم اپریل (29 شعبان) کو نماز مغرب کے بعد ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں ہو گا تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کیلئے چاند دیکھ سکیں۔

یہ کمیٹی وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں متعدد اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

ملک بھر کی شرعی عدالتیں کمیٹی کے فیصلے کی تائید و پیروی کریں گی اور کسی بھی جگہ چاند نظر آنے پر کمیٹی کو مطلع کریں گی، جب کہ ابوظہبی کے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ میں قمری کیلنڈر کمیٹی شواہد جمع کرنے اور چاند دیکھنے والی کمیٹی کو نتائج سے آگاہ کرتی رہے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button