متحدہ عرب امارات

رمضان اور عید کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان ہو گیا

خلیج اردو
26 جنوری 2021
مسقط : عمان میں رمضان کا مہینہ 14 اپریل ، بدھ کو شروع ہونے کا امکان ہے ۔ مختلف میڈیا رپورٹس نے وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے محکمہ ہجری تقویم کے سربراہ عمان کے سربراہ کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ اپریل کے وسط میں رمضان کا مہینہ شروع ہوگا۔

ٹائمز آف عمان کی رپورٹ کے مطابق وزارت اوقاف اور مذہبی امور میں محکمہ ہجری تقویم کے سربراہ مازن المفراجی کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا پہلا دن بدھ کے روز 14 اپریل 2021 کو ہوگا ۔ فلکیات کیلکولیٹرز کے مطابق عید الفطر 13 مئی 2021 کو جمعرات کو ہو گی۔

ماہ رمضان المبارک کے بارے میں سن 1442 ہجری کے بارے میں کیے گئے فلکیاتی حساب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پیر کے روز 12 اپریل 2021 یعنی شعبان 29 ، 1442 ہجری کو ہوگا – اس دن صبح 6.31 چاند بالکل اختتامی مرحلے میں ہوگا جبکہ شام 6.27 بجے سورج غروب ہو گا۔

اخبارات نے مازن المفراجی کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ ماہ رمضان کا چاند دیکھنا بہت ہی مشکل ہوگا اور ایسا پوری اومان سلطنت میں ممکن نہیں ہوگا۔ اسی مناسبت سے منگل کے روز 13 اپریل 2021 کو ماہ شعبان کی تکمیل ہوگی جبکہ 14 اپریل 2021 کو بدھ کے روز 1442 ہجری کے ماہ رمضان کا آغاز ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button