متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران افطاری تقسیم کرنے سے متعلق قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وبا کے دوران ماہ رمضان کے آمد کے پیش نظر سحر و افطار اور عبادات سے متعلق متعدد قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد کورونا وبا کے ممکنا پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

6 اپریل کو نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی جس کے دوران ماہ رمضان کے لیے مخصوص قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہ رمضان کے دوران درج ذیل قواعد پر عمل کرنا ہوگا:

  • سحر و افطار صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کے ساتھ کرنے کی اجازت ہوگی
  • اگر لوگوں سے ملاقات کرنے کا دل ہے تو اس کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر وریچول ذرائع کا استعمال کریں
  • رمضان مجلس میں شرکت کرنے سے گریز کریں
  • رش والے مقامات جیسا کہ رمضان کی سرگرمیوں سے متعلق مقامات، رمضان مارکیٹوں وغیرہ سے دور رہنے کی کوشش کریں
  • رمضان ٹینٹوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
  • قرآن اور دیگر تحائف کی تقسیم پر پابندی عائد ہے۔
  • اگر آپ کسی مانگنے والے کو دیکھیں تو اس کی اطلاع حکام کو دیں
  • گھروں کے سامنے افطاری تقسیم کرنے پر سختی سے پابندی عائد ہوگی، اور جو کوئی بھی ایسا کرنا چاہتا ہے وہ یو اے ای میں قائم خیراتی اداروں سے رابطہ کر سکتا ہے
  • ایک دوسرے کے گھروں میں اور مساجد میں کھانے پینے کی اشیاء مت بھیجیں
  • صرف کھانا تقسیم کرنے والے اداروں کو ہی کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی اور وہ بھی کھلے میدان میں جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے
  • ہوٹلوں اور ریستورانوں کے سامنے یا انکے داخلی راستوں پر کھانےتقسیم کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے
  • کھانا تقسیم کرنے والی آرگنائزیشنز کو ہدایت کی گئی ہے وہ حفظان صحت کے اعلی معیار پر عمل کرتے ہوئے کھانے کی پیکنگ کریں۔ اور رضاکاروں اور ورکرز کو مسلسل ماسک استعمال کرنے کی اور کھانا ڈسیپوز ایبل برتن میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button