متحدہ عرب امارات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کے اعلان کے بعد راشد خان نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

خلیج اردو
10 ستمبر 2021
دبئی : افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جمعرات کو ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیا ہے۔

22 سالہ لیگ اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا پر کہا ہےکہ اے سی بی نے ان سے مشورہ نہیں کیا جنہوں نے اس سے قبل 18 رکنی ٹیم اور دو ریزرو کھلاڑیوں کو متحدہ عرب امارات اور عمان میں ٹورنامنٹ کیلئے نامزد کیا تھا۔

خان نے ٹویٹر پر بتایا کہ بطور کپتان اور قوم کے ذمہ دار شخص میں ٹیم کے انتخاب کا حصہ بننے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ لیکن سلیکشن کمیٹی اور اے سی بی نے ٹیم بنانے کیلئے میری رضامندی حاصل نہیں کی اور ٹیم کا اعلان کیا۔

افغانستان کی جس ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا اس میں راشد خان (کپتان) ، رحمان اللہ گرباز ، حضرت اللہ زازی ، عثمان غنی ، اصغر افغان ، محمد نبی ، نجیب اللہ زدران ، حشمت اللہ شاہدی ، محمد شہزاد ، مجیب الرحمن ، کریم جنت ، گلبدین نائب ، نوین الحق ، حامد حسن ، شرف الدین اشرف ، دولت زدران ، شاپور زدران اور قیس احمد شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button