متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اسکولوں کی درجہ بندی کیلئے استعمال ہونے والے ان تین رنگوں کا کیا مطلب ہے؟

خلیج اردو
26 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے سرکاری اسکولوں کی ان کی صحت کے تحفظ کے معیارات کے مطابق درجہ بندی کی گئی ہے اس کا معیار اسکولوں میں طلباء اور اسٹاف میں سامنے آنے والے کرونا کیسز ، کرونا کے حوالے سے کیے گئے اقدامات وغیرہ پر اس کا انحصار ہوگا۔

ان پروٹوکول کا اطلاق اٹھائیس اگست سے ہوگا۔

ایمریٹس سکولز اسٹیبلشمنٹ (ای ایس ای) نے کہا کہ اس کے سکول آپریٹنگ سیکٹر نے اداروں کو تین الگ الگ کیٹگریز میں تقسیم کیا ہے جو سبز ، اورنج اور سرخ رنگ کی بنا پر ہے۔

حال ہی میں جاری کیے گئے اسکول کھولنے سے متعلق پروٹوکول میں کہا گیا ہے کہ اداروں کی درجہ بندی بڑے پیمانے پر اسکول کمیونٹی کی صحت سے متعلق حفاظت کو برقرار رکھنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار ہے۔

درجہ بندی کے معیارات میں سکولوں کے انفراسٹرکچر اور سہولیات کی تیاری شامل ہے جیسے انسانی وسائل کی دستیابی ، بسوں ، طلباء کی ضروریات ، ان کے عزائم اور حوصلے اور دیگر خصوصیات کو شامل کیا گیا ہے۔

ای ایس ای نے وزارت تعلیم (ایم او ای) کے تعاون سے یہ ہدایات تیار کی تھیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ گرین کیٹگری جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے سے ایسا اسکول جہاں کسی کرونا کیس کی اطلاع نہ ملی ہو۔ کلاس رومز میں ایسے طلباء کے بیٹھنے کا انداز ایسا ہو کہ ایک میٹر کے فاصلے پر وہ بیٹھ سکتے ہیں اور سرکاری اسکول کے 90 فیصد اساتذہ کی کلاس روم میں پڑھانے کیلئے دستیابی ہونی چاہیے۔

پیلے رنگ کی کیٹیگری سے مراد وہ سکول ہیں جہاں کرونا وائرس کے کیسز کی تو اطلاع نہیں ملی ہے اور اس کے کلاس رومز ایسے طلباء کو ایڈجسٹ نہیں کر سکتے جو ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھ سکتے ہیں اور اس کے 70 فیصد سے کم اساتذہ کلاس روم میں پڑھانے کیلئے موجود ہوں۔

سرخ کیٹیگری سے مراد وہ سکول جہاں کرونا وائرس کیسز کی اطلاع دی گئی ہے اور وہ ادارہ فوری طور پر ورچوئل لرننگ کا انتخاب کرسکتا ہے۔ اس درجہ بندی کا تعین ہر سکول کے پرنسپل کرتے ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے کلاس روم میں پڑھائی کی واپسی کے دوران طلباء کی روزانہ اسکول حاضری کی نگرانی کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ طلباء اپنے اسکول کی طرف سے اختیار کردہ صحت اور حفاظت کے گائیڈلائنز پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے 564 سرکاری اسکول نئے تعلیمی سال میں طلباء کو آمنے سامنے اسکولوں میں تعلیم کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔

ای ایس ای نے کہا ہے کہ ایک مربوط منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ طلباء کی کلاس روم میں اسباق میں واپسی کا انتظام کیا جا سکے اور نیا تعلیمی سال 186 کورکنگ ڈیزپر مشتمل ہو گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button