متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے دفاتر اور کام کرنے والی جگہوں میں سو فیصد صلاحیت کی بحالی کا اعلان کر دیا

خلیج اردو
26 اگست 2021
ابوظبہی : اب وظبہی میں سرکاری محکمہوں اور کمپنیوں نے کام کرنے والے جگہوں اور دفاتر میں سو فیصد حاضری سے متعلق تاریخ کا اعلان کر دیا۔ پانچ ستمبر سے ڈیوٹی پر حاضری کرونا سے پہلے کی صورت حال پر لائی جائے گی۔

وہ تمام افراد جو ویکسین شدہ ہیں یا جو ویکسین جلد لگوائیں گے ، کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ الحوسن اپلیکیشن پر اپنا اسٹیٹس گرین دیکھائے۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں کرائے ہوں ان کیلئے ہر ہفتے کرونا پی سی آر کا منفی نتیجہ دیکھانا ہوگا۔

وہ افراد جو کرونا پروٹوکول پر عمل میں ناکام ہوگے ، انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور غیر حاضری کو ان کی سالانہ چھٹی یا ماہانہ تنخواہ سے کاٹا جائے گا۔

ویکسین لگوانے والے سیاح اور صارفین کو الہوسن ایپ پر گرین رنگ دکھانا ہوگا جبکہ غیرویکسین شدہ افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ دکھانا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button