متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی کے 10 امیر ترین شخص کون ہیں اور وہ کتنی دولت کے مالک ہیں

خلیج اردو آن لائن:
دبئی ہزاروں سالوں آباد خطہ ہے لیکن 1960 میں تیل نکلنے کے بعد دبئی ایک نئی تاریخ شروع ہوتی ہے۔ دبئی 1960 کے بعد سے مسلسل ایک ابھرتی ہوئی معیشت ہے اور دنیا کے سیاحوں اور امیر ترین افراد اور کاروباری افراد کے لیے ایک پرکشش مقام ہے۔  یہ شہر اب پیسہ کمانے کے لیے پر کشش شہر بن گیا ہے اور اس شہر نے بہت سارے افراد کو ترقی کی بلندیوں تک پہچایا ہے۔

آج ہم آپ کو دبئی کے 10 سب سے زیادہ امیر ترین افراد کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں:

10۔ حسین سجوانی


حسین سجوانی دبئی کے 10 امیر ترین اشخاص میں 10ویں نمبر پر آتے ہیں۔ حسین سجوانی ایک ریئل اسٹیٹ کے بزنس مین ہیں۔ انہوں نے اپنے کاروبار کا آغاز 2002 میں کیا۔ اور حسین سجوانی کے والدین بھی کامیاب بزنس مین تھے۔

حسین سجوانی نے امریکہ سے انڈسٹریل انجینرنگ کی ڈگری حاصل کی اور سب سے پہلے نوکری ابوظہبی گیس انڈسٹریز کے لیے بطور فنانسیر تھی۔ یہ موقع تھا جہاں سے سجوانی نے سیکھا کے دبئی سرمایہ کاری کے لیے ایک بہترین مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اس وقت سجوانی کی لندن، دبئی اور پیرس میں کئی ریئل اسٹیٹ پراپرٹیز ہیں۔

سجوانی کل دولت 4 ارب ڈالر تھی۔ تاہم یہ دولت اب کم ہو کر 1 اشاریہ 4 بلین ڈالر رہ گئی ہے۔ اسی وجہ سے سجوانی دبئی کے 10ویں امیر ترین آمد ہیں۔

[ad id=”17248″]

9- سیف ال غریر


سیف الغریر دبئی کے 9 ویں امری ترین آمدی ہیں۔ 96 سالہ سیف نے اپنی ساری زندگی اپنے کاروبار کو ترقی دیتے گزار دی ہے۔ اس وقت سیف الغریر کی دولت 1 اشاریہ 7 ارب ڈالر ہے۔

دبئی کے دو بڑے مال، ریف مال اور برجومان سنٹر بھی کی ملکیت بھی غریر گروپ کےپاس ہے۔  سیف الغریر نے العین یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کاروبار شروع کیا۔ اس وقت سیف کے 6 بیٹے بھی انکے ساتھ اس بزنس میں ان کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔

[ad id=”17140″]

8- سنی ورکی


سنی ورکی جی ای ایم ایس ایجوکیشن کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ جی ای ایم ایس دنیا کے سب بڑے نجی تعلیمی ادارے چلانے والے آپریٹرز میں سے ایک ہے۔ ورکی کی قیادت میں اس گروپ نے ایک سکول سے کام شروع کیا اب انکے 10 ممالک میں 100 سکول ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں۔ جیمز اس وقت دنیا کے سب سے بڑا نجی سکول چلانے والا گروپ ہے۔

سنی خود ایک انسان دوست شخص ہیں اور انہوں نے ضرورت مندوں کو تعلیم دلوانے کے لیے 30 ملین ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ سنی ورکی کی کل دولت اس وقت 1 اشاریہ 8 بلین ڈلار ہے۔

[ad id=”17248″]

7۔ عبداللہ فطائم


عبداللہ فطائم ایک بہت بڑے بزنس مین ہیں وہ دبئی ہی پلے بڑے ہیں اور انہوں نے اپنی کارباروی سرگرمیوں کا آغاز مختلف برانڈز کی فرنچائزز چلانے سے کیا جیسا کہ انہوں نے ٹیوٹا گاڑیاں بیچ کر بہت پیسہ کمایا۔ اور اس کے علاوہ انہوں نے بہت سارے دیگر برانڈز کی فرنچائز بھی چلائی ہیں اور دبئی فیسٹول سٹی اور کائرہ فیسٹول سٹی جیسے شاپنگ مالز تعمیر کیے۔

الفطائم گروپ کی کل دولت اس 2 بلین ڈالر ہے۔ جو انہیں دبئی کا ساتواں امیر آدمی بناتی ہے۔

[ad id=”17140″]

6- روی پلائی


بہتر مستقبل کے لیے دیگر ممالک سے دبئی آنے اور پھر یہاں ترقی کی منازل طے کرنے والوں کی بھی ایک کثیر تعداد ہے۔ روی پلائی بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ روی بھارت اور سعودی عرب میں کاروبار میں ناکام ہوچکے تھے جس کے بعد وہ دبئی آئے۔

دبئی آنے کے بعد روی نے آر پی گروپ کی بنیاد رکھی جس کے پاس اس وقت مشرق وسطی میں سب سے زیادہ ملازمین ہیں، جن کی تعداد 70 ہزار ہے۔

آر پی گروپ زیادہ تر سیمنٹ، آئل، گیس اور تعمیراتی صنعتوں میں کام کرتا ہے۔ اور اس دنیا دیگر کئی ممالک میں اس گروپ کا بزنس ہے اور روی کے دنیا بھر کے کئی ممالک میں اپنے گھر ہیں۔

اور روی نے اپنی بیٹی کی شادی پر 7 اشاریہ 5 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں لیکن یہ رقم روی کی کل دولت کے سامنے کچھ بھی نہیں تھی۔ روی کی کل دولت 2 اشاریہ 5 بلین ڈالر ہے۔

[ad id=”17248″]

5۔ مکی جگتیانی


مکی جگتیانی ایک اور بھارتی شہری ہیں جنہوں نے دبئی میں کاروبار کیا اور ترقی حاصل کی۔ مکی کویت میں پیدا ہوے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ بھارت واپس چلے گئے جہاں انہوں اپنی بنیادی تعلیم حاصل کی۔

جس کے بعد وہ لندن چلے جہاں مکی نے ایک اکاؤنٹنگ سکول میں داخلے لے لیا لیکن وہاں سے نکال دیے گئے اور پھر اپنے بھائی کی موت تک وہاں ٹیکسی چلاتے رہے۔ جس کے بعد مکی بحرین آگئے جہاں مکی نے اپنے بھائی کا کاروبار سنبھالا جسے مکی نے بے بی پراڈکٹ شاپ میں تبدیل کردیا۔

لیکن گلف جنگ کے دوران دبئی آگئے۔ دبئی میں مکی نے لینڈ مارک گروپ کی بنیاد رکھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لینڈ مارک گروپ نے جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی میں اپنا بزنس فیشن، الیکٹرونکس، ہوٹلوں تک بڑھانا شروع کر دیا۔

اس وقت مکی جگتیانی کی کل دولت 2 اشاریہ 5 ارب ڈالر سے زائد ہے جو اسے دبئی کا 5واں امیر ترین آدمی بناتی ہے۔

[ad id=”17140″]

4۔ بی آر شیٹی


رگھو رام شیٹی 1973 میں ابوظہبی آئے۔ شیٹٰی نے کلینکل فارمیسی میں تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔ ابوظہبی نے آنے کے بعد شیٹی نے نیو فارما نامی کمپنی کی بنیاد رکھی۔ لیکن اس کے بعد انہوں نے کئی دوسرے کاروبار بھی شروع کیے جیسا کہ شیٹٰی نے یو اے ای ایکسچینج کی بنیاد رکھی۔ جس کے ذریعے ورکرز اپنے ملک پیسے بھیج سکتے تھے۔

اس کے علاوہ بھی شیٹی کے کئی دوسرے کامیاب کاروبار ہیں۔ بی آر شیٹی کی کل دولت 3 اشاریہ 15 ارب ڈالر ہے۔ لیکن شیٹی یہ دولت اپنے اوپر ہی خرچ نہیں کرتے بلکے وہ دنیا بھر میں مختلف ہسپتالوں کو چلانے میں مدد کرتے ہیں۔ جسیا کہ ابوظہبی میں اسپیشل کیئر سنٹر اور پاکستان میں شوکت خانم ہسپتال۔

[ad id=”17248″]

3۔ ماجد علی فطائم


ماجد علی فطائم 3 اشاریہ 5 ارب ڈالر کی مالیت کے اثاثوں کےساتھ دبئی کے تیسرے امیر ترین آدمی ہیں۔ انکا ایم اے ایم نامی بزنس کی  سالانہ آؐمدنی 10 بلین ڈالر سے زائد ہے جو کہ ہر سال بڑھتی جا رہی ہے۔

ایم اے ایف 12 ہوٹلوں، 22 مالز جن میں دبئی کا مال آف ایمریٹس بھی شامل ہے اور کاہرہ میں مال آف ایجپٹ کی مالک ہے۔ اور یہ کمپنی دنیا کی کئی ممالک میں کام کرتی ہے۔

[ad id=”17140″]

2۔ ایم اے یوسف علی


ایم اے یوسف علی دبئی کے دوسرے امیر ترین آؐدمی ہیں۔ یوسف انڈیا میں پیدا ہوئے لیکن کاروباری ترقی انہوں نے یو اے ای میں حاصل کی۔

یوسف علی لولو گروپ انٹرنیشنل کے چیئرمین ہیں۔ لولو گروپ دنیا بھر لولو ہائپرمارکیٹ اور لولو انٹرنیشنل مال کا مالک ہے جس کی سالانہ آمدنی 7 اشاریہ 4 بلین ڈالر ہے۔

انکی مجوعی دولت کی مالیت 3 اشاریہ 6 بلین ڈالر ہے۔

[ad id=”17248″]

1۔ عبداللہ الغریر


عبداللہ الغریر 2020 میں دبئی کے امیر ترین شخص ہیں۔ عبداللہ الغریر نے  1967  میں یو اے ای کے سب سے بڑے بینک المشرق بینک کی بنیاد رکھی جس میں عبداللہ چیئرمین رہے جبکہ انکے بیٹے اس بینک کے سی ای او تھے۔

اسکے علاوہ عبداللہ الغریر نے الغریر گروپ کی بھی بنیاد رکھی جس اس وقت یو اے ای سب سے بڑے آٹے کی مل، کماڈیٹی ٹریڈر، پانی کی کمپنی، جانوروں کی خوراک اور ہوٹلوں کے کاوربار چلاتا ہے۔

عبداللہ الغریر کی اس وقت دولت 3 اشاریہ 7 ارب ڈالر ہے۔

[ad id=”17248″] [ad id=”17262″]

Source: Kakoo Geeks

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button