خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

خلیج اردو: دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کی ڈکیتی کی۔
میڈیا کے مطابق دبئی کے لگژری علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ 26155 ڈالرز کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامہ نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔

متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جب کہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کا رروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکووں میں سے چار کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو افراد کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چوتھا مشتبہ شخص الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے،گروہ کے دو افراد تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button