متحدہ عرب امارات

شارجہ: اتور کے روز ایک خاتون نے کار میں بچے کو جنم دے دیا

ہسپتال تاخیر سے جانے پر بچے کی پیدائش کار میں ہوئی

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کے مطابق شارجہ میں ایک مصری جوڑے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش اس وقت ہوئی جب وہ بچے کی پیدائش کے لیے ہسپتال جا رہے تھے۔ بچے کی پیدائش ہسپتال پہنچے سےپہلے ہی کار میں ہوگئی۔

30 سالہ زینب نے اتوار کی صبح ایک صحت مند بچے کو جنم دیا ہے۔ بچے کا وزن ڈھائی کلو ہے۔  خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق زینب اتوار کی صبح سے ہی تکلیف شروع ہوگئی تھی لیکن اس نے اس وقت ہسپتال جانا مناسب نہیں سمجھا لیکن جب تکلیف بڑھ گئی تو اس نے اپنے شوہر محمد کے ساتھ ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی، اس لیے محض چند منٹوں کی ڈرائیو کے بعد ہی زینب لیبر میں چلی گئی اور اس نے کار میں بچے کو جنم دے دیا۔

زینب کے شوہر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم خوش قسمت ہیں کے محض الضہرا ہسپتال سے محض 10 منٹ کے فاصلے پر رہتے ہیں۔ اسی لیے ہم بچے کی پیدائش کے وقت ہسپتال کی عمارت میں داخل ہوچکے تھے۔ شوہر کا مزید کہنا تھا کہ  جب میں اپنی بیوی کو لے کر ہسپتال کی جانب نکلا تو تکلیف سے چلا رہی تھی، تاہم ہسپتال میں داخل سے محض ایک منٹ پہلے بچے کی پیدائش ہوگئی۔

ہسپتال میں داخل ہوتے ہیں میں ڈاکٹر فون کیا اور اس سے پوچھا کہ اب کیا کروں؟ جس پر ڈاکڑنے مجھے بتایا کہ بچے کو اپنے ساتھ لگا کر کمر پر تھپ تھپاؤ تا کہ وہ روئے۔  محمد نے بتایا کہ میں نے ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کیا اور گاڑی کو پارکنگ میں لے گیا جہاں ہسپتال کے گائنی لیبر روم سے عملا ہمارا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے بچے کو ماں سے علیحدہ کیا اور بچے اور اس کی ماں کو لیبر روم میں لے گئے۔

اس موقع پر گائنی کی ڈاکٹر، ڈاکٹر مونا نے خواتین کو ہدایت کی اگر بچے کی پیدائش کی تاریخ قریب ہو اور وہ تکلیف محسوس کریں تو ہسپتال جانے میں کبھی بھی تاخیر نہ کریں۔ تاکہ کار میں بچے کی پیدائش جیسے واقعے سے بچا جا سکے۔ کار میں پیدائش سے بچے اور ماں کی جان خطرے میں ہوتی ہے۔ لہذا خواتین کو احتیاط کرنی چاہئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button