متحدہ عرب امارات

عرب لیگ کی جانب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ‘عرب جدوجہد شیلڈ’ سے نوازا گیا ہے

خلیج اردو
04 مارچ 2021
ریاض : عرب لیگ نے 2021 عرب ڈیلویلپمنٹ ایکشن شیلڈ سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کو پیش کر دی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ولی عہد کی طرف سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل ابو الغیط نے عرب جدوجہد شیلڈ سعودی وزیرخارجہ کے حوالے کیا ہے۔

یہ عرب لیگ کے 155 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہوا۔ سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان پوری امت مسلمہ کیلئے محنت کررہے ہیں۔

عرب وزرائے خارجہ کے 155 ویں سیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری عرب لیگ ابولغیط نے کہا کہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی حکومت کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حوثی مارب پر قبضے اور اس کے قدرتی وسائل لوٹنے کی کوشش میں سعودی عرب کے شہری آبادی اور املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس سے پورے خطے کا امن استحکام داؤ پر لگا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button