متحدہ عرب امارات

بچوں کے والدین کیلئے بہترین اپلیکیشن بنا دی گئی ، اب وہ اپنے بچوں کے اسکول بس کو ٹریک کر سکیں گے

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی : اب والدین کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اسکول بسوں کو تریکنگ ڈیوائس سے ٹریس کر پائیں گے۔ یہ ایک نیا اپلیکیشن شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعارف کیا ہے۔

اپلیکیشن کا ٹائٹل ہے کہ آپ کے بچے محفوظ ہیں۔ یہ 122 نجی اسکولوں کے بچوں کے والدین کیلئے دستیاب ہے۔ یہ شارجہ ایجوکیشن اتھارٹی نے جاری کیا ہے۔

ایس پی ای اے کے ڈائریکٹر علی الحسینی کا کہنا ہے کہ بس سپروائزر کیلئے بھی بچوں کے اٹینڈنس لینے میں اس کا استعمال ہوگا۔

تمام آپریشنز ای پی ای اے کے ہیڈکوارٹرز میں مونیٹر کیے جائیں گے۔ یہ شارجہ میں اسکول بسوں کی ٹریکنگ میں کام دے گی۔

یہ اپلیکیشن ٹرپس کی تعداد کو جمع کرنے اور دیگر حوالوں سے ریکارڈ رکھے گی۔ ہر بس میں سات اندرونی اور بیرونی کیمرے لگے ہوئے ہیں جو طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button