متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے گاڑیوں میں سے قیمتی سامان کی چوری روکنے کے لیے ویڈیو کمپین کا آغاز کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس نے پراپرٹی سے متعلق جرائم جیسا کہ گاڑیوں کی چوری کے واقعات کو کم کرنے کے لیے ویڈیو پر مشتمل آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

اس مہم کا نام "احتیاط ایک فرض ہے” رکھا گیا ہے۔ جس کا مقصد گاڑیوں کے مالکان میں جرائم سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

مزید برآں، وزارت داخلہ کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کا دوسرا مقصد رہائشیوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

شارجہ پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عمر سلطان الزود  نے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ جعل سازوں کا شکار مت بنیں اور گاڑی میں پڑی اپنی قیمتی اشیاء کی خود حفاظت کریں۔

انکا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد مجرموں کی طرف سے اپنائے گئے طریقہ واردات سے متعلق آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

کیونکہ دیکھا گیا ہےکہ چور بہت ہی جدید اور انوکھے طریقوں سے واردات کرتے ہیں۔ وہ اکثر آپ کے کپڑوں چھینکیں گئے یا تھوکیں گے تاکہ آپ دھیان بٹا کر چوری کر سکیں۔ یا آپ دھیان دوسری طرف کرنے کے لیے وہ آپ کو بتائیں گے کہ آپ کی گاڑی میں کوئی نقص آگیا ہے جیسا کہ آپ کو بتائیں گئے کہ آپ کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا ہے۔

کرنل زود نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑی کا انجن چلتا نہ چھوڑیں اور نہ ہی کچھ منٹوں کے لیے گاڑی کو کھلا چھوڑٰیں۔ انہوں مزید ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑی اندھیری اور الگ تھلگ جگہوں پر پارک نہ کریں اور قیمتی سامان گاڑی کے اندر مت چھوڑیں۔

مزید برآں، کسی بھی مجرمانہ سرگرمی کی فوری شکایت 999 پر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button