متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے اپنے اپلیکیشن اور ویب سائیٹ پر پانچ نئے فیچرز کی رونمائی کی ہے

خلیج اردو
07 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ پولیس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ان کی اپلیکیشن اور ویب سائیٹ استعمال کرتے ہوئے عوام ان کے پانچ مزید سمارٹ سروسز استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹریفک اینڈ لائنسسنگ سروسز سنٹر کے سربراہ لیفٹنٹ کرنل محمد عبداللہ اعالیہ النقابی کا کہنا ہے یہ اقدام حکومت کی جانب سے مختلف خدمات کو ڈیجیٹلائیز کرنے سے متعلق ہے۔

ڈییجیٹل سروسز کی نئی فہرست میں ٹریفک فائل کا اجراء ، گاڑی کی ملکیت کا اجرا ، ڈرائیور کے لائنسز میں ٹریفک پوائنٹس تبدیل کرنا ، گاڑی کو ضبطگی کے دورانیے میں الاؤنس کی ادائیگی اور گاڑی کے ڈیس اینگیجمنٹ سرٹیفیکیٹ کی اجراء ان خدمات میں شامل ہے۔

النقابی نے اس بات پر زور دیا کہ شارجہ پولیس عوام کو خدمات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ سے چوکنا رہتے ہیں اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ وزارت داخلہ کی صارفین کو خوش رکھنے کی کوشش کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button