متحدہ عرب امارات

شارجہ میں قیدیوں کو تعلیم دینے کے لیے اہم مہم شروع کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں ایک ایسا قدم اٹھایا گیا ہے کہ جو شارجہ میں قید افراد کی کتابوں تک رسائی کو آسان کر انکی زندگیاں بدلنے میں مدد فراہم گے۔

یہ مہم شارجہ کی نالج ود آوٹ بارڈرز نامی آرگنائزیشن کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کا نام "کتاب آپ کے ہاتھوں” میں رکھاگیا ہے۔

اس اقدام کے ذریعے شارجہ بھر کی جیلوں میں قید افراد کی کتابوں تک رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اور اس اقدام کے تحت شارجہ کے محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ مل کر قیدیوں کو یہ موقع دیا جائے گا کہ وہ مختلف مصنفین سے بات چیت کر سکیں، جس کے لیے ثقافتی سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

یہ اقدام 2016 میں شروع کیے گئے نیشنل لیٹریسی اسٹریٹیجی سے مطابقت رکھتا ہے، جس کا مقصد یو اے ای میں کتابیں پڑھنے والوں کی ایک نسل پیدا کرنا ہے۔

"کتاب آپ کے ہاتھ ” اقدام کا آغاز منگل کے روز ہاؤس آف ویذڈم میں "خود شناسی” کے نام منعقد کیے گئے ایک سایشن میں کیا گیا۔

اس سیشن میں 9 خواتین اور مرد قیدیوں نے شرکت کی، اور انہوں نے دو مصنفین، ڈاکٹر سعود الشمسی اور واہیب الکمالی سے انکے کام کے بارے سنا اور دونوں مصنفین نے قیدیوں کو اپنی کتابوں کی دستخط شدہ کاپیاں بھی فراہم کیں۔

نالج ود آؤٹ بارڈرز کی مینجنر مریم الحمادی کا کہنا تھا کہ "پہلا سیشن کا مقصد قیدیوں کو نالج حاصل کرنے کے فوائد کے بارے میں بتانا، انہیں پڑھنے کے لیے ترغیب دینا تاکہ اس سے ان زندگیوں پر اچھا اثر پڑے اور انہیں ایسے راستے پر چلانا تھا جس سے وہ معاشرے کا ایک کار آؐمد حصہ بن سکٰیں”۔

مزید برآں، اس سینشنز کے دوران ایک موبائل لائبریری موجود رہا کرے گی جس میں مختلف عنوانات پر مشتمل کتابیوں ہوں گیں جن میں سے قیدی اپنی پسند کی کتاب لے کر پڑھ سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button