متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے صدر کا عیدالاضحی پر 515 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

صدر کی طرف سے قیدیوں کو معاف کیے جانا فراخ دلی کا مظاہرہ ہے، اٹانی جنرل متحدہ عرب امارات

 

خلیج اردو آن لائن: تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کے کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں مخلتف جرائم کی سزا کے طور پر قید مجرموں میں سے 515 کو ایک عیدالاضحی سے پہلے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ صدر نے رہا ہونے والے مجرموں کی مالی اعانت کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی جانب سے اس فراخ دلی کے مظاہرے پر رد عمل دیتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اس معافی کے مقصد قیدیوں کو نئی زندگی کی شروعات کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرنا  اور انکی اور انکے خاندان کی زندگی میں خوشیاں لانا ہے۔

اٹارنی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ اس رہائی کا مقصد رہا ہونے والے قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے، اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے ایک اور موقع فراہم کرنا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button