متحدہ عرب امارات

شیخ محمد بن زید اور امریکی سیکرٹری دفاع کے درمیان گفتگو میں یو اے ای امریکی تعلقات کی مضبوطی کیلئے عزم نو

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کے ولی عہد شہزادہ اور یو اے ای کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان اور امریکی سیکرٹری دفاع کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ امریکہ اور یو اے ای کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جو اعتماد اور برابری کی بنیاد پر ہیں۔

امریکہ وزیر دفاع نے شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی انخلا میں مدد دی۔ اس دوران امریکی شہری ، سفارتکار ، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی تنظیم کے ممبران اور افغان شہریوں کو باہر نکالا گیا۔

امریکی وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی انخلا میں بھرپور تعاون کیا اور انہیں حفاظت کے ساتھ سروسز فراہم کیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button