متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 1.5 بیلین ڈالر کی کمپنی قائم کرنے والے نوجوان کو شیخ محمد کی جانب سے خراج تحسین

خلیج اردو
29 جولائی 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس عرب نوجوان کی خوب تعریف کی ہے جنہوں نے اٹھائیس سال کی عمر میں دبئی میں ڈیڑھ بیلین ڈالر مالیت کی کمپنی قائم کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ محمد نے کہا کہ دبئی میں کمپنی کے ہیڈکوارٹر کے ساتھ ـ ساوول ـ وہ پہلی مشرق وسطائی کمپنی ہے جس کی مالیت ڈیڑھ بیلین ڈالر ہے اور وہ نصداق یو ایس کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور اس کی بنیادی مصطفیٰ قندیل نے رکھی ہے۔

شیخ محمد نے کہا کہ دبئی عالمی سطح پر کاروباری شخصیات اور کاروبار کی شروعات سے متعلق اثر پیدا کررہا ہے اور دبئی نوجوانوں کی امنگوں کا مرکز بنا رہے گا۔


Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button