خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

شیخ محمد نے انکشاف کردیا کہ کیسے انکے دوست ایک وقت میں انکے’پانی پر ریت کے قلعے’ بنانے کے خوابوں پر ہنستے تھے۔

خلیج اردو: عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، وزیر اعظم اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران، کو ایک بصیرت والے رہنما کے طور پر گمان کیا جاتا ہے – اور بجا طور پر بھی ایسا ہی ہے۔

کئی سالوں میں، انہوں نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ متحدہ عرب امارات واقعی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ناممکن کام ممکن ہو جاتے ہیں۔ شیخ کے نقطہ نظر اور جدید طرز فکر نے دبئی کو ایک انتہائی جدید شہر کے طور پر قائم کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ‘فلیش آف لیڈرشپ’ ہیش ٹیگ کے تحت پوسٹ کرتے ہوئے، شیخ محمد نے جمعہ کو شیئر کیا کہ وہ اور ان کے دوست جب چھوٹے تھے تو سمندر کے کنارے کھیلا کرتے تھے۔

تب ان کے دوست ساحل سمندر پر ریت کے قلعے بناتے تھے، لیکن جب شیخ محمد نے انہیں پانی پر بنانے کی کوشش کرتے تو ان کے دوست ہنس پڑتے۔

دبئی کے حکمران نے لکھا، "اب میں انہی دوستوں کو پام جزائر دیکھنے کے لیے اپنے ساتھ لے جاتا ہوں۔”

پام جزائر دنیا کے سب سے بڑے مصنوعی جزائر ہیں، جن میں پام جمیرہ، جزیرہ دیرا اور پام جیبل علی شامل ہیں۔

ان کی چھوٹی پوسٹ مستقبل کے لیے شیخ محمد کے عزائم کا اظہار کرتی ہے۔ "ہمارے پاس مستقبل کے لیے ایک واضح اور متحد وژن ہونا چاہیے،” وہ کہتے ہیں۔ "ہمیں غربت اور جہالت کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے۔”

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button