متحدہ عرب امارات

سفری پابندیوں کی وجہ سے یو اے ای سے باہر پھنسے ہوئے مسافر متحدہ عرب امارات پہنچنے پر کافی پرجوش ہیں

خلیج اردو
12 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی سفری پابندیوں کی وجہ سے ملک سے 180دنوں کیلئے باہر رپنے والے رہائشی جن کے ویزہ زائد المعیاد ہو چکے تھے ، اب امارات پہنچنے پر کافی خوش ہیں۔

بہت سے غیر ملکی جو کرونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے اپنے ممالک میں پھنسے ہوئے تھے وہ اب بارہ ستمبر سے بہت کثیر تعداد میں واپس آئیں گے۔

وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے اعلان کردہ تجدیدی قواعد کے مطابق متحدہ عرب امارات اب ان تمام رہائشیوں کے ملک میں داخلے کی اجازت دے گا جنہیں ڈبلیو ایچ او سے منظور شدہ ویکسین دی گئی ہو۔

ان ممالک میں بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویت نام ، نمیبیا ، زیمبیا ، جمہوری جمہوریہ کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور افغانستان کے مسافر شامل ہیں۔

دبئی کے بہت سے رہائشی جو چھ ماہ سے زائد عرصے سے بیرون ملک تھے وہ ویزا توسیع پروگرام کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کی طرف سے منظوری پر ان کے شکر گزار ہیں۔

تاہم دیگر امارات کے ریائشیوں کو یہ سہولت موجود نہیں ہیں۔ شارجہ کا رہائشی محمد شہباز چھ مہینوں سے ملک سے باہر حیدر آباد میں تھے۔اس کا ویزہ اٹھائیس اگست کو ایکسپائر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ نہیں پارہے تھے۔

شہباز کا کہنا ہے کہ دبئی نے الئدالمعیاد ویزوں کی میعاد میں توسیع کردی ہے۔ تاہم دیگر امارتوں کیلئے نہیں ہیں۔ میں نے اب 15 ستمبر کو شارجہ کے ٹکٹ بک کروا لیے ہیں۔ فجیرہ کے رہائشی اور لیب ٹیکنیشن فیضان بشیر مارچ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

فیضان کا کہنا ہے کہ وہ یہاں اپنی بیوی اور نئے پیدا ہونے والے بچے سے ملنے آیا ہے جو فروری میں پیدا ہوا تھا۔

ٹریول ایجنٹوں نے کہا ہے کہ بھارت ، پاکستان اور بنگلہ دیش جیسے ممالک سے اندرون ملک سفر کی ڈیمانڈ انتہائی زیادہ ہے۔ ویزے ختم ہونے والے رہائشی پہلے متحدہ عرب امارات واپس نہیں آ سکتے تھے لیکن اب وہ وزٹ ویزے پر واپس آ سکتے ہیں۔

عروہ ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر راشد عباس نے کہا ہے کہ ہم ابھی تک ان لوگوں کے بارے میں کچھ وضاحت کے منتظر ہیں جن کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے۔ مسافروں کی ان اقسام کی اکثریت وزٹ ویزا پر واپس سفر کرنے اور نئے ویزے جاری کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button