متحدہ عرب امارات

گرمی کے چھٹیوں کے بعد طلبہ کی اسکولوں میں واپسی ، بچے خوشی سے نہال ہیں

خلیج اردو
29 اگست 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات بھر میں گرمیوں کے چھٹیوں کے بعد طلبہ اسکولوں میں واپس آگئے ہیں۔ اپنے اسکول بسوں میں سوار ہوتے وقت بچے کافی پرجوش تھے۔

نئے سال کے آغاز میں کرونا کے بعد اپنے کلاس رومز میں داخل ہوتے ہوئے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ حکام کی طرف سے کرونا وائرس کے حوالے سے اعلان کردہ تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ یہ طالب علم کے بس میں سوار ہونے اور اترنے تک رہتا ہے۔

بچے مناسب فاصلے رکھتے ہیں جبکہ اسٹاف ان پر کھڑی نظر رکھتا ہے۔ اسکولوں میں داخلی گیٹ پر تھرمل اسکریننک سسٹم انسٹال کیے گئے ہیں جس سے بچوں کے جسم کا درجہ حرارت دیکھا جاتا ہے۔

ماسک پہنے ان بچوں میں بہت سے ایسے ہیں جنہوں نے فیس ماسک پہنے ہیں۔ نئے تعلیمی سال کے پہلے ،مہینے کیمپس لرننگ کا دوبارہ آغاز ترتیب وار ہوگا جہاں انلائن تعلیم کو ایک آپشن رکھا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button