متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات جانے والے غیر ویکسین شدہ افراد دس دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے

خلیج اردو
15 اگست 2021
ابوظبہی : اتحاد ایئرویز نے کہا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین نہیں لگوائی ، ابوظبہی پہنچنے پر دس دنوں کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

ان رولز کا اطلاق آج پندرہ اگست سے ہوگا۔ اتحاد ایئرویز نے اپنی ویب سائیٹ پر بتایا ہے۔ تاہم وہ افراد جو گرین لسٹ سے آرہے ہوں.

درج ذیل میں ان ممالک کی فہرست ہے جو گرین لسٹ میں شامل ہیں۔ یہ فہرست ابوظبہی محکمہ ثقافت اور سیاحت نے 31 جولائی کو جاری کیا تھا۔

فپرست میں البانیہ ، آرمینیا ، آسٹریا ، آسٹریلیا ، بحرین ، بیلجیم ، برونائی ، بلغاریہ ، کنیڈا ، چین ، ژیچ ریپبلک ، جرمنی ، ہانگ کانگ ، ہنگری ، اسرائیل ، اٹلی ، مالدیپ ، موریشس ، مودوا ، نیوزی لینڈ ، پولینڈ ، سعودی عربیہ ، سربیا، سیچلس ، سینگاپور ، جنوبی کوریا ، سویزرلینڈ ، تائیوان ، یوکرین اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button