متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس سے انکار کرنے والے تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی 61 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خلیج اردو
18 مارچ 2021
نیروبی : کرونا وائرس کے سب سے بڑے ناقد تنزانیہ کے صدر جان موگوفلی 61 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔ نائب صدر کا کہنا ہے کہ موگوفلی دل کے عارضے میں مبتلا اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ وہ دو ہفتوں سے منظر سے غائب تھے۔

نائب صدر کے مطابق مسٹر موگولی ایک دہائی سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ملک میں 14 دنوں کیلئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر مذہبی اور سوگ سے بھرے نغمے نشر کیے ۔

وہ تنزانیے کے پہلے صدر ہیں جو اپنی دور صدارت میں ہی انتقال کر گئے ہیں۔

دوسری طرف قائد حزب اختلاف زیٹو کابوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے نائب صدر کو ٹیلی فون کرکے صدر کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ صدر کورونا کا شکار ہوئے تھے۔ تاہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

صدر موگوفلی جب زندہ تھے تو انہوں نے کورونا وائرس پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے دعاؤں اور جڑی بوٹیوں سے علاج کرانے پر زور دیا تھا۔ تنزانیہ نے کررونا ویکسین بھی اب تک حاصل نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button