متحدہ عرب امارات

عوام کا ڈیٹا محفوظ بنانے کیلئے گوگل نے نیا وی پی این جاری کر دیا

خلیج اردو
31 اکتوبر 2020
نئی دہلی: غیر محفوظ انٹرنیٹ ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے ڈیٹا کو ہیک کرنے کے خلاف گوگل نے نیا وی پی این جاری کر دیا۔ نیا وی پی این ان لوگوں کیلئے ہے جنہوں نے 2ٹی بی یا اس سے زیادہ کا پلان لیا ہو۔

اگر آپ نے اپنا 2 ٹی بی کا پلان کسی فیملی ممبر کے ساتھ شیئر کیا ہو تو وہ بھی اس وی پی این کا استعمال کر سکتے ہیں۔

گوگل ون کی جانب سے انڈرائیڈ صارفین کیلئے اس وی پی این کا اجرا اگلے مہینے سے امریکہ میں ہوگا جس کو بعد میں آئی او ایس ، ونڈو اور میک کمپیوٹر تک پھیلایا جائے گا۔

یہ وی پی این گوگل ون اپلیکشن کے اندر خودکار طریقے سے موجود ہوگا۔ اس کے استعمال کے بعد کوئی آپ کا ڈیٹا ہیک نہیں کر سکتا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button