متحدہ عرب امارات

سونے کی خرید و فروخت کے دوران بزنس مین کے ساتھ دھوکا کر کہ ساڑھے چار لاکھ درہم لوٹنے والے تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

تین افراد پر مشتمل گروہ کو ایک بزنس مین کو سونے کی خریداری میں دھوکہ دے کر 4 لاکھ 57 ہزار درہم چوری کرنے کے الزام  میں تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

عدالت نے تینوں مجرموں پر 4 لاکھ 57 ہزار درہم جرمانے عائد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ جیل کی سزا مکمل کرنے کے بعد تینوں کو ملک بدر کر دیا جائے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں ایک اماراتی کاروباری شخص نے اپنے ایک دوست سے درخواست کی کہ وہ کچھ سونا خریدنا چاہتا ہے لہذا وہ اس کے لیے سونا بیچنے والے کسی شخص کی تلاش کرے۔

جس کے بعد متاثرہ شخص کے دوست نے سری لنکا کہ ایک دلال سے رابطہ کیا جس نے فیس بک پر سونا خریدنے کے لیے پوسٹ کر رکھی تھی۔

سری لنکن شخص نے عدالت میں بتایا کہ "کسی نے امریکہ سے میرے ساتھ رابطہ کیا اور مجھے بتایا کہ اس کے دبئی میں بیچنے کے لیے سونا موجود ہے۔ جس کے بعد میں نے دبئی میں ایک اور شخص سے رابطہ کیا جس نے مجھے پیسے لے کر اپنے دفتر آںے اور سونا دیکھنے کا کہا”۔

جس کے بعد سری لنکن دلال، متاثرہ بزنس مین اور اس کا دوست المراقبت کے علاقے میں سینگال کے شہری 31 سالہ مدعاعلیہ کے دفتر گئے تاکہ سونا خرید سکیں۔ جہاں اماراتی بزنس مین نے سونے کی چھ اینٹیوں کا معائنہ کیا اور 4 لاکھ 57 ہزار ایڈوانس ادائیگی کردی۔

بزنس مین نے عدالت کو بتایا کہ”اسی اثنا میں دو لوگ دفتر میں داخل ہوئے اور انہوں نے ہمیں اپنے فون پھینکنے کو کہا۔ ان افراد کو دعویٰ تھا کہ وہ پولیس والے ہیں۔ انہوں نے ہمیں ٹیزر گن سے تشدد کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی۔ جس کے بعد وہ رقم لے کر فرار ہوگئے”۔

جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دفتر سے رقم چورانے والے دونوں مدعاعلیہان کو گرفتار کر لیا۔ جن میں سے ایک امارتی اور ایک بھارتی شہری ہے۔

گرفتاری کے بعد امارتی مدعاعلیہ نے سینگال کے شہری مدعاعلیہ کی اس فراڈ میں مدد کرنے کا اقرار کر لیا۔

اس نے پولیس کو بتایا کہ بھارتی مدعاعلیہ نے متاثرہ شخص کو ٹیزر گن سے تشدد کی دھمکی دی تھی اور اسی نے ہی رقم اور سونے 6 اینٹیں چوری کیں۔

تاہم، دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہان پر رقم چوری کرنے اور متاثرہ افراد کو غیر قانونی طور پر کمرے میں بند کرنے الزام عائد کیا تھا۔

جس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے تینوں مجرمان کو تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالتی فیصلے کے خلاف 15 دن کے اندر نظر ثانی درخواست دائر کی جا سکتی ہے۔

Source: Gufl News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button