متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس افسر نے تیراک کو ڈوبنے سے بچایا ، عوام کیلئے وارننگ جاری

خلیج اردو
08 اپریل 2021
دبئی : دبئی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے جمعرات کے روز ایک شہری کو ڈوبنے سے اس وقت بچایا جب وہ تیراکی کے دوران ڈوبنے لگا تھا۔

دبئی پولیس اور عوامی حفاظت کے محکمے کے ڈپٹی چیئرمین لیفٹنٹ جنرل دھائی خالفان تمیم کا کہنا ہے کہ تیراک نے سمندر میں گوطہ لگایا لیکن وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور وہ مدد کیلئے پکارنے لگا۔

جنرل تمیم کے مطابق ہم نے انہیں بچایا اور انہیں کشتی میں لے آئے۔ انہون نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دھند کی حالت میں سمندر میں تیراکی سے پرہیز کریں۔

دبئی اور ملحقہ علاقوں میں دو دنوں کیلئے کثیف دھند تھا جس کی وجہ سے 26 گاڑیوں کا ایک ساتھ حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button