خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

عرب امارات میں کووڈ 19 ویکسین کی مزید 82ء1 لاکھ خوراکیں دیدی گئیں

خلیج اردو: اماراتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 1 لاکھ 82 ہزار 498 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 88 لاکھ 89 ہزار 571 خوراکیں دی جاچکی ہیں ، اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا تناسب بڑھ کر فی 100 افراد میں 88ء89 خوراکیں ہوگیا۔

کووڈ 19 سے بچاؤ کی اس ویکسین کی فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو اس ویکسین کی فراہمی کی جانی ہے تاکہ عوام ویکسینیشن کے اس عمل سے درکار مدافعتی صلاحت حاصل کرسکیں، جس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button