متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے یورپ میں چھٹیاں گزارنے کرنے کی خواہش مند اپنے رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

خلیج اردو 23 نومبر 2021

ابوظہبی: یورپ میں کرونا کے کیسز ایک بار پھر پڑھنے کے بعد مختلف ممالک نے پابندی عائد کردی۔متحدہ عرب امارات کے آنے والی قومی دن کی تعطیلات کے حوالے سے وزارت خارجہ نے اپنے رہائشیوں کے لیے سفری تدابیر جاری کر دیں۔
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری ایڈوائزری میں اپنے شہریوں کو مختلف ممالک کا سفر کرنے کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو یورپ کے مختلف ممالک میں لگائی گئی کرونا پابندیوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے شہریوں کو دی جانے والی تدابیر مندرجہ ذیل ہیں۔
سفر سے پہلے کی تدابیر
متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو توجہدی سروس میں اپنے آپ کو رجسٹر کروانا ہوگا تاکہ بیرون ملک کسی بھی مشکل کی صورت میں ان کو سفارتی مشن کی جانب سے معاونت فراہم کی جاسکے۔
شہری سفر سے پہلے اپنا پی سی آر ٹیسٹ لازمی کروائیں۔
شہری چھٹیاں گزارنے کے لیے جن ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں وہاں پر لاگو کرنا پابندیوں کا جائزہ لیں۔
دوران سفر تدابیر
شہری سفر کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں۔

کرونا ہونے کی صورت میں فوری طور پر اپنے قریبی ایمرجنسی سینٹر اور متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن کو آگاہ کریں۔

 

سفر کے بعد کی تدابیر
واپسی کے سفر کے لیے مختلف ایئرلائنز کے احکامات کا جائزہ لیں۔عمومی طور پر ایئر لائنز 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ مانگتی ہے۔
ائیرپورٹ پر احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ماسک پہنے اور اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔وطن واپسی کے بعد حکومت کی جانب سے اعلان کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام اور اردگرد موجود افراد کے تحفظ کو بنایا جا سکے۔

Source: Khaleejtimes

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button