متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سمیت محدود کیے گئے ممالک سے دبئی ، شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر: تمام سفری ہدایات جانیے

خلیج اردو
02 ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے تیس اگست سے سیاحتی ویزہ ، ورک پرمٹ اور دیگر گرح کے ای ویزہ ہولڈرز کو ملک میں خوش آمدید کہنا شروع کیا ہے۔

کسی بھی قسم کے ویزہ ہولڈرز اب مختلف ممالک سے متحدہ عرب امارات کا سفر کر رہے ہیں۔

یو اے ای نے رہائشی ویزہ ہولڈرز کو ملک میں پامچ اگست سے جبکہ سیاحتی ویزہ اور انٹری پرمٹ اور دیگر طرح کے ای ویزہ ہولڈرز کو تیس اگست سے ملک میں خوش آمدید کہا ہے۔

سفری طریقہ کار اور ہدایات ایک ایمریٹس سے دوسرے کیلیے مختلف ہیں۔ جیسے شارجہ کیلیے لازمی ہے کہ وہ سفر سے پہلے خود کو رجسٹر کرے جبکہ دبئی کیلیے ضرورت نہیں۔

ذیل میں دبئی ، شارجہ اور راس الخیمہ کیلیے سفری ہدایات مندرجہ ذیل ہیں۔

دبئی میں موجود ایمریٹس ائیرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ مسافر جنہیں ابھی رہائشی یا ملازمت کا ویزہ جاری ہوا ہے جو کم یا زیادہ دورانیے کا ہو اور سیاحتی ویزہ ہولڈرز دبئی کیلیے سفر کر سکتے ہیں۔

یہ پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، جنوبی افریقہ اور یوگانڈا کے مسافروں کیلیے بھی ہے۔ اس صورت میں سفر سے پہلے آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے کے اجازت نامہ کی ضررت نہیں ہوگی۔

اس کیلیے ویکسینیشن لازمی نہیں ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کیا گیا کرونا پی سی آر ٹیسٹ جو کیو آر کوڈ سے منسلک ہو، کا منفی نتیجہ ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ سفر سے قبل زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے پہلے کیا گیا ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہے۔

شارجہ اور راس الخیمہ میں حکام کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں شارجہ میں موجود ایئر عربینہ اور ایئرانڈیا ایئرپریس نے مندرجہ زیل گائیڈلائنز جاری کیے ہیں جو لوگ ای ویزہ ہولڈرز ہیں اور وہ شارجہ یا راس الخیمہ کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔

تمام مسافر جو راس الخیمہ اور شارجہ آرہے ہوں اور جن کو ای ویزہ جاری ہوا ہو ، انہیں لازمی طور پر روانگی سے قبل خود کو https://smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals پر رجسٹر کرانا ہوگا۔

ان کیلئے لازمی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او سے رجسٹر شدہ ہوں۔ وہ روانگی سے پہلے اپنا ویکسینشن سرٹیفیکٹ جاری کیا گیا ہو۔

مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ راونگی سے قبل کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ جو زیادہ سے زیادہ اڑتالیس گھنٹے پہلے کا کیا گیا ہو، کرانا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ روانگی کے وقت ایئرپورٹ پی ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا بھی لازمی ہے۔ جب یہ مسافر شارجہ پہنچیں گے تو ان کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button