متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 57 ہزار سے زائد خوراکیں لگائی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 57 ہزار 730 خوراکیں لگائی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کےمطابق اس وقت تک ملک میں کورونا ویکسین کی کل 16 اشاریہ 6 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 168 اشاریہ 30 خوراکیں ہیں۔

مزید برآں، دبئی میں متعدد نجی ہسپتالوں نے فائزر ویکسین لگانی شروع کر دی ہے۔ یہ ویکسین کورونا کی عام قسم کے ساتھ ساتھ ڈیلٹا قسم کے خلاف 90 فیصد تک مؤثر بتائی جاتی ہے۔ لہذا جو سرکاری یا نجی ہسپتال فائزر ویکسین لگانےکا آغاز کر چکے ہیں رہائشی ان سرکاری یا نجی ہسپتالوں سے فائزر ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button