متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب تک لگائی جانے والی کورونا ویکسین سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی 82 ہزار 943 خوراکیں لگائی گئی ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی 19 اشاریہ 3 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگائے جانے کی شرح 195اشاریہ 44 فی 100 افراد ہوگئی ہے۔

مزید برآں، ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں ان میں ذہنی دباؤ پیدا ہونے کے امکانات ویکسین نہ لگوانے والوں سے کم ہیں۔ اور یو اے ای کے ڈاکٹر اور رہائشی اس بات سے متفق ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button