متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: ٹریفک حادثات میں اضافہ کے بعد حکومت کا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ سخت کرنے کا فیصلہ

خلیج اردو 8 دسمبر 2021

ابوظہبی:ابوظہبی میں ٹریفک حادثات اور ڈلیوری رائیڈرز کی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد انتظامیہ نے ٹریفک قوانین اور موٹر سائیکل رائیڈرز کی جانب سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے سڑکوں پر مانیٹرنگ کو مزید سخت کرنے اور نئی پالیسیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں موٹر سائیکل سواروں کے 162 حادثات ہوئے جو 2020 میں بڑھ کر ایک 170 جبکہ رواں سال یہ تعداد 210 تک پہنچ چکی ہے۔ابوظہبی میں موٹر سائیکل سواروں کے ٹریفک حادثات میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ ہوا ہے. 2019 میں میں ٹریفک حادثات کے دوران نو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوئے.2020 میں اموات کی تعداد بڑھ کر13 پر پہنچی۔

جوائنٹ کمیٹی برائے ٹریفک سیفٹی کی جانب سے لانچ کی گئی سیفٹی کمپین میں خصوصی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت بارے بتایا گیا۔کمپین کے آغاز کا مقصد ابوظہبی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کو ممکن بنانا ہے۔

موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمیٹ یا دیگر حفاظتی سامان کے استعمال سے حادثے کی صورت میں شدید چوٹیں آنے سے بچا جا سکتا ہے۔انتظامیہ کے مطابق 80فیصد حادثات کی بنیادی وجہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ کرنا ہے۔جوائنٹ کمیٹی برائے ٹریفک سیفٹی کی جانب سے اوور سپیڈنگ کے مسائل اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی کے لیے مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

 

 

موٹر سائیکل چلاتے وقت ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور ہیلمٹ سمیت دیگر حفاظتی سامان پہننے والے رائیڈرز کو گفٹ کارڈز  بھی دئیے جائینگے۔
SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button