متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں لیبر مارکیٹ میں بہتری کا رجحان، کمپنیاں بھرتیوں میں اضافے کے منصوبے پر گامزن، سروے رپورٹ

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کیے جانے والے ایک نئے سروے مطابق کے وبا کے بعد لیبر مارکیٹ میں بہتری آنے سے یو اے ای کی 72 فیصد کمپنیاں اگلے سال میں نئے ملازمین کو بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اگلے تین ماہ کے اندر ہیلتھ کیئر اور میڈیکل سے متعلق 66 فیصد کمپنیاں نئے ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ہیومن ریسورس سے متلق 65 فیصد کمہیناں، جبکہ کنزیومر گڈز سے متعلق 64 فیصد کمپنیاں اگلے تین ماہ میں نئے ملازمین کی بھرتی کا منصوبہ رکھتی ہیں۔

اس سروے میں مینا ریجن کے 1027 مختلف بزنسز کا 4 جولائی سے 24 اگست تک کا ڈیٹا لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے دنیا بھر کی جاب مارکیٹ متاثر ہوئی تھی۔ تاہم، اب وبا سے نکلنے کے ساتھ یو اے ای سمیت دنیا بھر میں نئی ملازمتوں کے مواقع سامنے آ رہے ہیں۔ جو کہ لیبر مارکیٹ میں آتی بہتری کا اشارہ ہے۔

اس سروے کے مطابق یو اے ای میں جو کمپنیاں اگلے تین ماہ میں نئی بھرتیوں کا ارادہ رکھتی ہیں ان میں سے 45 فیصد 5 اقسام کی نوکریوں کے لیے بھرتی کریں گیں۔ جبکہ 25 فیصد 6 سے 10 نوکریوں کے لیے بھرتی کریں گیں۔

بیٹ ڈاٹ کام اور یوگوو کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے گئے ایک سروے مطابق متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے متلاشی افراد میں سے نصف سے زیادہ اگلے چند مہینوں میں اپنی صنعتوں کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں کیونکہ صحت ، انجینئرنگ اور بینکنگ جیسے شعبوں میں کیریئر کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں

جبکہ نئے سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تقریبا 25 فیصد آجروں نے کہا کہ وہ اگلے تین مہینوں میں کسٹمر سروس کے نمائندے کے عہدوں پر بھرتی کرنا چاہتے ہیں جبکہ 19 فیصد کمپنیاں بھی سیلز ایگزیکٹوز کو اسی ٹائم فریم میں بھرتی کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس کے بعد ایچ آر منیجرز اور ریسیپشنسٹ بھرتی کرنے والی کمپنیاں 17 فیصد ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کے 52 فیصد آجر انگریزی اور عربی میں اچھی مواصلات کی مہارت رکھنے والے ملازمین کی تلاش میں ہیں۔ 48 فیصد ٹیم ممبران کی تلاش کر رہے ہیں۔ جبکہ 43 فیصد اچھی قائدانہ صلاحیتوں والے افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور 37 فیصد نے کہا دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت ان کے لیے اہم ہے۔

سروے میں مزید کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں آجروں میں سب سے زیادہ مطلوب تعلیمی قابلیت میں بزنس مینجمنٹ 34 فیصد، اس کے بعد 28 فیصد انجینئرنگ اور 17 فیصد انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

تقریبا 38 فیصد آجروں نے کہا کہ وہ انتظامی تجربہ رکھنے والے امیدواروں کی خدمات حاصل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ 31 فیصد ایسے امیدوار چاہتے ہیں جو درمیانے درجے کا تجربہ رکھتے ہوں اور 24 فیصد سیلز اور مارکیٹنگ کے ماہرین کی تلاش میں ہیں۔

88 فیصد کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور طبی خدمات کے شعبے کو اگلے سال میں خدمات حاصل کرنے کے لیے سب سے اوپر کی صنعت کے طور پر درجہ دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ٹریڈ، کامرس اور ریٹیل 83 فیصد اور انسانی وسائل 74 فیصد پر ہے۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button