متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی سخت مذمت

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد ملیشیاؤں کی دو ڈرونوں سے شہریوں اور سویلین تنصیبات پر حملہ کرنے کی منظم کوششوں کی مذمت کی ہے۔ ڈرون حملے کو کولیشن فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔

جمعرات کو وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف ای سی) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں متحدہ عرب امارات نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حوثیوں کی جانب سے  مسلسل حملے عالمی برادری اور تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی توہین کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزارت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مملکت کی سلامتی کو نشانہ بنانے کے لیے بار بار کی جانے والی کارروائیوں کو روکنے کے لئے فوری اور فیصلہ کن موقف اپنائے۔ اس بات پر زور دیا کہ حالیہ دنوں میں ان حملوں کا تسلسل  اس بات کا نیا ثبوت کہ حوثی ملیشیا ریجنل سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات نے ان تخریبی دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مملکت کی سلامتی، استحکام اور اپنے شہریوں اور باشندوں کی حفاظت کو لاحق تمام خطرات کے خلاف اپنے موقف کا اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات نے سعودی حکام کی طرف سے ملکی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کی۔ا

ایم ایف اے ای سی نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے اور سعودی عرب کو درپیش کسی بھی خطرہ کو متحدہ عرب امارات کی سلامتی اور استحکام کے لئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button