متحدہ عرب امارات

شارجہ میں بزرگ شہریوں کے لیے مفت پارکنگ، 11 سو سے زائد پارکنگ سبسکرپشنز جاری کر دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں 19 جنوری کو بزرگ شہریوں کے لیے مفت پارکنگ کے اجراء کے اقدام کے آغاز سے اب تک بزرگ شہریوں کے لیے مفت پبلک پارکنگ کی 1140 سبسکرپشنز جاری کی جا چکی ہیں۔

شارجہ بلدیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اس اقدام کے تحت بزرگ شہریوں کو پبلک پارکنگ کی فیس چھوٹ دی گئی ہے۔ شارجہ کے بزرگ اس سہولت کو حاصل کرنے کے لیے شارجہ بلدیہ کی ویب سائٹ سے یا پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ جا کر  سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔

پبلک پارکنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی احمد ابو غازین نے کہا کہ اس خدمت کو سبسکرائب کرنے کے لئے درخواست دہندگان کو امارات کا رہائشی ہونا اور اس کی عمر 60 سال سے زیادہ ہونی چاہئے۔  سروس حاصل کرنے کے بعد وہ معذور افراد یا تجارتی اداروں کے لئے مخصوص  پارکنگ سلاٹس کے علاوہ کسی بھی عوامی پارکنگ سلاٹ میں اپنی گاڑی پارک کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر فیملی کے صرف ایک بزرگ کو یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سروس کے تحت بزرگ شہری شارجہ میں بھر میں فراہم کی گئی 50 ہزار پارکنگ سپیسز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

شارجہ بلدیہ کی ڈائریکٹر جنرل تحبط الطریفی نے تصدیق کی کہ اس اقدام کے لانچ کیے جانے سے اب تک 1146 سبسکرپشنز جاری کی جا چکی ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button