متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

خوشخبری: متحدہ عرب امارات میں نجی ہسپتالوں نے رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگانی شروع کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں ہفتے کے روز سے نجی ہسپتالوں نے رہائشیوں کو چینی کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ ویکسین لگانی شروع کردی۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی سیہا نے رضا کارانہ طور پر اپنے تمام کلینکس پر رہائشیوں کو ویکسین لگانا شروع کر دی تھی۔

ہفتے کی صبح 9 بجے وی پی ایس ہیلتھ کیئر گروپ نے ابوظہبی شہر، العین، اور الدہرفہ میں اپنے 18 طبی مراکز پر رہائشیوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیاہے۔ ہفتے کی صبح رہائشیوں نے ویکسین لگوانے کے لیے طبی مراکز کے باہر قطاریں بنانا شروع کر دی تھیں۔

اسکے علاوہ برجیل، میڈیؤر، لائف کیئر، اور ایل ایل ایچ اور دیگر نجی  ہسپتالوں نے اپنے ہسپتالوں کی مین عمارتوں کے باہر کورونا ویکسین کے باقاعدہ سنٹرز قائم کر دیے ہیں۔

وی پی ایس گروپ نے ویکسین لگانے کے لیے ایک مکمل لائحہ عمل طے کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنے میڈیکل اور نان میڈیکل اسٹاف کو تربیت فراہم کی ہے۔

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ:

وی پی ایس گروپ کے پاس روزانہ 5 ہزار رہائشیوں کو ویکسین لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ویکسین کے لیے اپوائنٹ اس ویب سائٹ  www.covidvaccineuae.com سے حاصل کی جا سکتی ہےیا پھر ہیلپ لائن نمبر 8005546 پر کال کریں۔

اس کے علاوہ اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ نمبر 0565380055 پر رابطہ کریں۔

اپوئنٹؐمنٹ حاصل کرنے کے بعد آپ کو 30 منٹ کا وقت دے دیا جائے گا۔ اور ویکسین لگوانے سے لے کر واپس آںے تک 1 گھنٹے تک وقت لگ سکتا ہے۔ کیونکہ ویکسین کی پہلی خوراک لگائے جانے کے بعد آپ کو 30 منٹوں کے لیے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ آپ سیدھے ہسپتال بھی جا سکتے ہیں لیکن اس میں آپ کی باری آتے کافی وقت لگ سکتے ہے۔

وی پی ایس گروپ کے علاوہ دیگر نجی طبی مراکز بھی جلد ویکسین لگانا شروع کردیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button