متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ سے زائد رہائشیوں کورونا ویکسین لگائی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ وزارت صحت کی جانب جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 10 ہزار 471 رہائشیوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابتک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 اشاریہ 66 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ جس کے ساتھ  فی 100 افراد ویکسین لگائے جانے کی شرح 57 اشاریہ 31 ہوگئی ہے۔

مزید برآں، ویکسین مہم کو مزید تیز کرنے کے لیے ابوظہبی میں مصدر سٹی میں اور کورونا ویکسین سنٹر کھولا گیا ہے۔ اور 50 سال اور اس زائد عمر کے شہریوں اور رہائشیوں، موزی امراض میں مبتلا افراد اور معذور افراد کے لیے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک بھی دستیاب کر دی گئی ہے۔ اور اہل افراد کو ویکسین لگوانے سے پہلے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس ساتھ ساتھ کورونا ویکسین مہم کے اثرات بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ یو اے ای میں کورونا کے فعال کیسز 8 ہزار سے کم ہوگئے ہیں۔ اور ڈاکٹر اس کمی کو ویکسین مہم کا نتیجہ بتا رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button