متحدہ عرب امارات

آخرکار وہ لمحہ آن پہنچا جب لاپتہ ہونے والے اس لاڈلے ڈوگ کو ان کی مالکن سے ملوایا گیا، مالکن نے انعام کی حطیر رقم ادا کی

خلیج اردو
14نومبر 2021
دبئی : پالتو کتے کے مالک کے ساتھ اب اس کی مالکن مل چکی ہے ۔ یہ پیارا سا کتا لاپتہ ہو گیا تھا جس کے مالک نے اسے ڈھونڈنے میں مدد کرنے والے کو ایک ہزار درہم کا انعام دیا گیا ہے۔

دبئی میں موجود وکیل رییا سودھی 4 نومبر کو ام سقیم سے لاپتہ ہونے کے بعد اس کی پیاری مالٹیسی جسے کڈلز بھی پکارتے ہیں ، لاپتہ ہو گئی تھی۔ کڈلز کو آخری بار اگلے دن صبح تقریباً 30 کلومیٹر دور الطوار میں دیکھا گیا تھا۔

کڈلز کو تلاش کرنے کیلئے ایک بے چین کوشش میں سودھی نے الطوار میں اپنے کتے کے مل جانے سے پہلے اس حوالے سے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر معلومات شیئر کیں اور عوام سے کہا کہ اگر ان کے کتے کے بارے میں کسی کو معلومات ہو تو اسے کتے سے ملوانے میں مدد کریں۔

ایک عرب آدمی نے جب کڈلز کو ڈھونڈ لیا تھا تو انہوں نے سودھی کو فون کرکے اسے باہم پہنچایا اور انعام لے لیا۔

سودھی کا کہنا ہے کہ وبے شمار جھوٹی کالز وصول کررہی تھی اور انہین لگا کہ شاید یہ بھی ان کالز میں سے ایک ہو تاہم، میرا دل اس وقت دھڑک اٹھا جب اس شخص نے کہا کہ وہ الطوار سے کال کر رہا ہے اور مجھ سے کچھ تصاویر چیک کرنے کو کہا جو اس نے ایک موبائل میسجنگ ایپلی کیشن کے ذریعے شیئر کی تھیں۔

میں نے تصاویر دیکھتے ہی بے اعتباری سے آنکھیں رگڑیں۔ یہ میرے کڈلز کی تصویریں تھیں۔

سودھی نے کہا کہ وہ اور اس کی ماں فوری طور پر الطوار پہنچے اور اور کڈلز کو ڈھونڈنے والے کو انعام ادا کرکے گھر پہنچے۔

کتے کی مالکن نے کڈلز کی کہانی کو رپورٹ کرنے پر خلیج ٹائمز اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں کو دوبارہ ملنے میں مدد کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button