متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

یو اے ای کا پاکستان کے تعلیمی اداروں کے لیے کتابوں اور ہینڈ سینیٹائزر کا عطیہ

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے آج اسلام آباد کے سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور یتم خانوں کے لیے "آئیے ایک دوسرے کا (صاف) ہاتھ تھامیے” کے تحت ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس پروگرام کا بنیادی مقصد کورونا کے خلاف آگاہی سے متعلق مواد، کتابیں اور ہینڈ سینی ٹائزر تقسیم کرنا ہے۔

اور اسی پروگرام کے تحت آج سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کی اعلی یونیورسٹی، قائد اعظم یونیورسٹی کا انتخاب کیا اور اسے 4 ہزار ہینڈ سینی ٹائزر اور 2 سو کتابوں کو عطیہ دیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعبی نے ہینڈ سینیٹائزر عطییہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کو پاکستان اپنے گھر کی طرح عزیز تھا ہے اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات باہمی محبت، احترام اور اعتماد پر قائم ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں کام کے لیے مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ 10 لاکھ سے زائد پاکستانی یو اے ای کی معیشت میں حصہ ڈال رہے ہیں اور یو اے ای انکے اس مثبت کردار کو احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

مزید برآں، یو اے ای کے وفد کا کہنا تھا کہ حالیہ پروگرام کا مقصد کورونا کے خلاف پاکستانی حکومت کا ساتھ دینا ہے۔

یو اے ای کے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون فراہم کرنے کو اہمیت دی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت خیبر پختونخواہ، جنوبی وزیررستان اور بلوچستان میں کئی پروگرام جاری ہیں جو یو اے ای کی حکومت کی جانب سے شروع کروائے گئے ہیں۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات کی تہذیب، تاریخ اور جیوگرافی سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں یو اے ای سے متعلق کتابوں کا یک کارنر تیار کروایا ہے۔

تاہم اس موقعے پر قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد علی نے خطاب کرتے ہوئے خیر سگالی یہ قدم سفارت خانے اور یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دے گا۔ اور انکا کہنا تھا کہ چونکہ یونیورسٹی کی باقاعدہ کلاسیں 21 ستمبر سے شروع ہو رہی ہیں اس لیے ہینڈ سینی ٹائزر کا تحفہ درست وقت پر دیا گیا ہے اور مفید ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button