متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی دنیا کا سب سے اونچا آرٹ پیس ٹاور بنائے گا

خلیج اردو
25 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کی فلک بوس عمارتوں کے مجموعے میں ایک اور عمارت کا اضافہ ہوگا جہاں اب پچاس منزلوں پر مشتمل دنیا کا سب سے اونچا آرٹ بلڈنگ بنے گا۔

اسے کلاتھس فین ٹاور کہا جائے گا جو دوبئی میں 2026 تک فی الحال ایسی لوکیشم پر بنایا جائے گا جس کے بارے میں ابھی بتایا نہیں گیا ہے۔ اس میں لوگوں کو حصہ لینے حصہ لینے اور داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

فل بوس عمارت ممکنہ طور پر 170 میٹر بلند ہوگا جو کلاستھس فین کی شکل میں ہوگا۔ یہ مشہور اسرائیلی آرٹسٹ زیگو کے ہاتھ سے بنے گا جو دنیا میں ریکارڈ بنانے والی عمارتیں بنانے کیلئے مشہور ہے۔

کلاستھ سپن کا خیال زائگو کے نظریہ پر مبنی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ کلاتھس فین ایک پوریابجکٹ ہے جو دو ایک جیسے حصوں پر مشتمل ہے جو ایک دوسرے کو مکمل کرتی ہے۔ ایک دوسرے کے بغیر ان کا کوئی مطلب نہیں ہے لیکن مل کر وہ کسی مفید چیز کی نمائندگی کرتے ہیں –

دنیا کے پہلے آرٹ پیس ٹاور میں شاپنگ سینٹر ، عصری آرٹ گیلریوں اور ریستورانوں کیلئے کمرشل سیکشن ہوگا جبکہ اس کے دوسرے حصے میں ایک لگژری ہوٹل اور اپارٹمنٹس والا رہائشی علاقہ ہوگا۔

منفرد طور پر بننے والا یہ ٹاور کرپٹیو کرنسی کیلئے سازگار ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button