متحدہ عرب امارات

دبئی کے رہائشی ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

خلیج اردو
23 اکتوبر 2021
دبئی :دبئی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے دبئی کے رہائشی مرینہ ٹاور میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ مرینہ ڈائمنڈ ٹو السایوراح سٹریٹ پر حادثہ ہفتے کے دن پیش آیا۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح 5.30 بجے کے وقت آگ بجھائی گئی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں 15 منزلہ عمارت کی اوپری منزلوں میں آگ کے شعلے پھیلتے دکھائی دے رہے تھے۔

فی الحال کسی قسم کے زخمی کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس نے عمارت کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کیا تھا اور ٹاور سے مکینوں کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ رہائشی کمپلیکس میں تقریبا 260 اپارٹمنٹس ہیں اور یہ 60 میٹر لمبا اونچا ٹاور ہے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button