متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے فلائٹس کی شروعات : دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش متوقع

خلیج اردو
04 اگست 2021
دبئی : دبئی ایئرپورٹ کو مسافروں کی تعداد میں اچانک اضافہ متواقع ہے جہاں آنے والے ہفتوں اور مہینے میں مسافروں کی تعداد بڑھ جائے گی کیونکہ ان ممالک سے جہاں کیلئے پروازوں پر پابندی عائد تھی، اب دوبارہ پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔

ایسے میں جب پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن ، نیپال ، نائجیریا اور سری لنکا سے مسافروں کو ملک میں مشروط اجازت دی گئی ہے ، مسافروں کی تعداد میں اچانک اضافہ فطری ہے۔

متحدہ عرب امارات اس ہفتے اس پابندی کو بھی ختم کر چکا ہے کہ پاکستان ، بھارت اور دیگر 12 ممالک کیلئے 14 دنوں میں سفر کرنے والوں پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

دبئی ایئرپورٹ کے چیف ایگزیئکٹیو پال گریفتھ کا کہنا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل اچانک سے مسافروں کے طوفان کو سفری سہولیات کی خدمات دینے کیلئے تیار ہے۔

برصغیر روایتی طور پر دبئی انٹرنیشنل کا سب سے بڑا مارکیٹ سورس ہے جو دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹ میں سے ایک ہے اور دبئی میں قائمایئرلائن امارات کا مرکز ہے۔

گریفتھس نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ساتھ ساتھ نائیجیریا اور یوگنڈا سے آنے والے مسافروں پر داخلے کی پابندیوں میں نرمی سے متحدہ عرب امارات کے ہزاروں باشندوں کو واپس آنے کی اجازت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سماجی اور معاشی دونوں نقطہ نظر سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہے۔

جو لوگ متحدہ عرب امارات کا سفر کرتے ہیں یا اس کے ایئرپورٹس سے گزرتے ہیں انہیں مختلف شرائط کو پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن میں روانگی سے قبل منفی پی سی آر کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا شامل ہے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے رواں سال مسافروں کی آمدورفت میں 8 فیصد اضافے کو 28 ملین تک پہنچانے کا ہدف رکھا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button