متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، واپس لوٹنے والے مسافر آئی سی اے کا اپروول کیسے حاصل کریں؟

خلیج اردو
06 اگست 2021
دبئی : پاکستان ، بھارت ، سری لنکا ، نیپال ، یوگانڈا اور نائجیریا سے متحدہ عرب امارات کیلئے سفری آسانیاں پیدا کی گئیں ہیں اور کچھ مخصوص کیٹگریز کے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ افراد کو پانچ اگست سے امارات آنے کی اجازت مل گئی ہے جو کرونا وائرس کی وجہ سے بند تھیں۔

حکومت نے لازمی قرار دیا ہے کہ مسافر سفر سے پہلے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے سے سفر سے پہلے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

مرحلہ وار کیا طریقہ ہے کہ آئی سی اے کی اپروول لی جائے اور سفر کو ممکن بنایا جائے؟

1( درخواست گزار کی بنیادی معلومات جیسے نام ، جنس ، ای میل ، تاریخ اور جائے پیدائش ، متحدہ عرب امارات پہنچنے کی تاریخ ، جس ایئرپورٹ پر اترنا ہو اور جس ملک سے سفر کرنا ہو، اس کو فل کریں۔

اس کے بعد درخواست گزار کے ای میل پر کیو آر کوڈ آئے گا ۔

2( اس کے بعد درخواست گزار لازمی طور پر اپنے پاسپورٹ کی قسم اور نمبر درج کرنا ہوگا اور اس کی ایکسپائر ڈیٹ اور جاری کرنے والے ملک کا نام لکھنا ہوگا۔

3( مکمل پتہ درج کیجئے اور متحدہ عرب امارات کا مقامی نمبر درج کیجئے۔

4( ویکسینشن کی تمام تر تفصیلات درج کرنا ضروری ہے۔ کس قسم کی ویکسین ہے اور کن تاریخوں میں لگوائی گئی ہیں، یہ معلومات درج کرنا ہوں گے۔ آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر اٹھ قسم کی ویکسین ہیں جن میں سپوتنک فائیو ، جونسن اینڈ جونسن ، موڈرینا ، نوواویکس ، آکسفورڈ آسٹرازینیکا ، فائزر بائیوٹیک ، سینوفارم اور سینوویک شامل ہیں۔

5(درخواست گزار کیلئے لازمی ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ فوٹو ، ذاتی تصویر اور پی سی آر ٹیسٹ کی کاپی اپلوڈ کریں اور اگر وہ اپنی مرضی سے چاہے تو کرونا وائرس ویکسینشن کارڈ بھی اپلوڈ کر سکتا ہے۔

6( ڈیکلیریشن باکس پر کلک کیجئے اور یقینی بنائیں کہ تمام قسم کی معلومات درست ہیں، اسناد اصلی ہیں اور درخواست گزار نے متحدہ عرب امارات کے قوانین کے مطابق درخواست دی ہے۔

7( اپلیکیشن کو سبمٹ کروائیے اور اپروول کیلئے انتظار کیجئے۔
Source :The National News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button