متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سیاح دبئی ایئرپورٹ پہنچنا شروع ہو گئے

خلیج اردو
یکم ستمبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیاحتی ویزہ کے دوبارہ آغاز کے فوری بعد مختلف ممالک سے سیاح امارات پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز آج مختلف ممالک کے سینکڑوں سیاح دبئی ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔

جب سے متحدہ عرب امارات نے تمام ممالک کیلئے سیاحتی ویزہ کے دوبارہ اجراء کا اعلان کیا ہے، پاکستان ، بھارت اور دیگر ممالک سے سیاح کو جیسے بڑا ریلیف ملا ہو۔ وہ خاندان اور کاروباری شخصیات جو طویل انتظار کر بیٹھے تھے ، موقع ملتے ہی اپنی بکنگ کر بیٹھے۔

صبح چھ بجے کملیش تیواری نے اپنی بیوی پریٹی اور اکیس سالہ بیٹے پریتیش کا دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

کملیش نے اپنی بیوی اور بیٹی کیلئے ایک دن قبل سیاحتی ویزہ کی بکنگ کی تھی جو آج دبئی ایئرپورٹ پر بھارتی ریاست احمدآباد سے آئے ہیں۔ کملیش کا کہنا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ اس کی بیوی اور بیٹا ان کے پاس دبئی آرہا ہے۔

اگر دونوں سیاح مکمل طور پر ویکسین شدہ ہیں لیکن انہیں سفر کے دوران اس حوالے سے کسی ثبوت دیکھانے کی ضرورت نہیں پڑی۔ انہوں نے سفر سے پہلے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کرایا اور سفر سے پہلے کا آر ٹی پی سی آر جبکہ تیسرا ٹیسٹ انہیں دبئی ایئرپورٹ پہنچنے پر کرانا پرا۔

جب ان کے ٹیست کا نتیجہ آگیا تو وہ ابوظبہی چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابوظبہی اور دبئی کے بارڈر پر تھے جہاں انہوں نے اپنی تمام تفصیلات فراہم کیں جسے سسٹم میں بارڈر حکام کی جانب سے اپڈیٹ کیا گیا۔

جب یہ مرحلہ مکمل ہوا تو ہم گھر روانہ ہوئے اور آدھے گھنٹے میں وہاں پہنچے۔ ہمارے خاندان کو دس دنوں کیلئے قرنطینہ ہونا پڑے گا، کملیش نے بتایا۔

ایک کاروباری شخصیت عبدالشامیر اور دبئی میں فریج مورار کے رہائشی بھی اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ مل پایا جن کی فیملی بھارتی ریاست کیرالہ سے آئی تھی۔

ان کی بیوی نوسائبہ اور بیٹی امینہ رضوان پچھلے سال متحدہ عرب امارات پہنچے تھے اور سفری بندشوں کی وجہ سے وہ یو اے ای نہیں پہنچ پائے تھے۔

عبدل کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ویزوں کے اجراء کا سنا تو انہوں نے اس کیلئے اپلائی کی۔ آمینہ کوزہیکود میں پڑھتی ہے اور کرونا کی وجہ سے ان کی کلاسز انلائن تھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button