متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اپنے آپ کو کرونا وائرس کے ڈیلٹا قسم سے کیسے محفوظ کیا جائے؟

خلیج اردو
28 جون 2021
ابوظبہی : کرونا وائرس کی نئی قسم جسے ڈیلٹا کا نام دیا گیا ہے ، متحدہ عرب امارات میں تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ ایسے میں ڈاکٹرز نے حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کو اثرات ہوں تو وہ وائرس ٹیسٹ کیا جائے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے اتوار کو کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والی قسم بیٹا ہے جو 39.2 فیصد عوام کو متائثر کررہا ہے جبکہ ڈیلٹا 33.9 اور الفا 11.3 فیصد عوام کو متائثر کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں الفا اور بیٹا قسم کو زیادہ مقدار میں رپورٹ کیا گیا ہے۔ مقامی حکام نے اتوار کو بتایا ہے کہ ملک میں ڈیلٹا قسم کی نشاندہی ہوئی ہے جس کی الفا کے مقابلے میں دوسروں کو منتقل ہونے کی صلاحیت 60 فیصد ہے۔

ابوظبہی کے بحرین اسپتال میں داخلی دوائیوں کے ماہر ڈاکٹر ساوان نے کہا ہے کہ ڈیلٹا قسم زیادہ آسانی سے منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ اس قسم میں پہلے کے مقابلے میں علامات مختلف ہیں۔

اس میں مرنے اور اسپتال میں داخلے ہونے کے امکانات پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ اگر کسی کو علامات ہیں تو بہترین حل یہ ہے کہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کرائے۔

اس حوالے سے ویکسین کا عمل جاری رکھنا ہی بہترین حل ہوسکتا ہے کہ وائرس سے خود کو بچایا جائے۔

ڈاکٹر حمیدہ نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر بھی زیادہ توجہ دی جانی چاہئے جس میں ماسک پہننا ، باقاعدگی سے ہاتھ دھونا ، سماجی فاصلہ رکھنا اور ہجوم سے اجتناب کرنا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button