متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سوشل میڈیا پر کوروناکی جعلی ویکسین اور ادویات کی فروخت کیخلاف ایکشن

خلیج اردو 22نومبر 2021

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو کرونا کی جعلی ادویات اور طبی مصنوعات کی خریداری سے روکنے کے لیے کوششوں کر دیں۔وزارت صحت کے حکام کے مطابق سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر کرونا کی جعلی ویکسینیشن فروخت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔

 

حکام کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق نوے فیصد فارماسوٹیکل کمپنیاں غیر معیاری طبی مصنوعات فروخت کرتی ہیں جن کی وجہ سے ہر سال دس لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ان جعلی مصنوعات کی 50 فیصد خریداری انٹرنیٹ پر کی جاتی ہے۔وزارت صحت کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وبا کے دوران مختلف کمپنیوں نے جعلی ویکسین اور ادویات آن لائن فروخت کرنے کی کوشش کی۔حکام نے متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں سے آن لائن طبی مصنوعات کی خریداری سے گریز کی اپیل کی ہے۔

 

مارچ 2020 کے ایک ہفتے کے دوران انٹرپول اور دیگر ایجنسیوں نے دنیا بھر میں میں چار اعشاریہ چار ملین یونٹ غیر قانونی ادویات کے ضبط کیے۔وزارت صحت کے نمائندے ڈاکٹر الامیری کے مطابق اینٹی بائیوٹک، اینٹی کینسر اور ذیابیطس کی جعلی ادویات مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہورہی ہیں۔

 

ڈاکٹر المیری کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف اقدامات کے ذریعے جعلی ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ان اقدامات میں سرفہرست ذرائع ابلاغ کے ذریعے رہائشیوں کو ایسی مصنوعات کے نقصانات سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔منشیات پر قابو پانے والے مختلف اداروں میں اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون، کوالٹی کنٹرول اور جعلی ادویات کی فروخت اور خریداری کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت نے مینوفیکچررز کی جانب سے مریضوں کو فروخت کی جانے والی ادویات کو ٹریک کرنے کے لئے ایک اپلیکیشن ” تاتمین” بھی متعارف کی ہے.

SOURCE: KHALEEJTIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button