متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے بھارت جانے والی پرواز کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

خلیج اردو
02 مارچ 2021
دبئی : شارجہ سے بھارت کے شہر لکھنو جانے والی انڈیگو فلائیٹ کو جمعرات کے روز پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔

ایئرلاینز کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر کی اچانک موت کی وجہ سے پرواز کو کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ۔ جہاز کے عملے کو لگا کہ مسافر کی طبیعت خراب ہے جبکہ ایئرپورٹ پر عملے نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

ایئرلائنز کے بیان کے مطابق ایڈیگو فلائیٹ نمبر 1412 جو کہ شارجہ سے لکھنو جارہی تھی ، کو میڈیکل ایمرجنسی کے باعث اچانک کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ تاہم بدقسمتی سے مسافر کو ایئرپورٹ پر طبی عملے نے مردہ قرار دیا۔

ایئرلائنز کی جانب سے مسافر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button