متحدہ عرب امارات

منشیات کے کیس میں ایک شخص کو بھاری جرمانہ اور دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ، اسے کیسے گرفتار کیا گیا اور آپریشن کے دوران کیا برآمد ہوا؟؟

خلیج اردو
عجمان : عجمان کے کریمنل کورٹ نے 31 سالہ عرب شخص کو دس سال کیلئے جیل کی سزا سنا دی ہے۔ اس پر منشیات استعمال کرنے اور اسے اپنے پاس رکھنے کا الزام تھا۔

ملزم کے قبضے سے ٹرامڈول ، ہشیش اور کرسٹل برآمد ہوا تھا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق انہیں اطلاع تھی کہ ملزم کے قبضے میں منشیات تھیں۔ پولیس سے اجازت لے کر معائنے کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس نے چھاپہ مارا اور اس دوران چرس ، کرسٹل اور ٹرماڈول کو برآمد ہوا۔

دوران تحقیقات ملزم نے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ منشیات استعمال کرتا ہے۔

فورنزک رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات کی مقدار 24.93 گرام تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button